دنیا
Time 14 مارچ ، 2022

پہلا سعودی فیشن ویک کرانیوالی شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبد العزیز انتقال کرگئیں

شہزادی نورہ نے اپریل 2018 میں پہلے سعودی فیشن ویک کااہتمام کیا تھا— فوٹو:فائل
شہزادی نورہ نے اپریل 2018 میں پہلے سعودی فیشن ویک کااہتمام کیا تھا— فوٹو:فائل

سعودی شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں۔

اعلامیے کے مطابق شہزادی کی نمازجنازہ پیرکوبعد نماز عصر دارالحکومت ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی نورہ نے اپریل 2018 میں پہلے سعودی فیشن ویک کا اہتمام کیا تھا اور وہ سعودی عرب میں گلوبل فیشن ہیروس کمپنی کی بانی تھیں۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادی نورہ سعودی الازیاۃ کی ایگزیکٹو چیئرپرسن بھی تھیں۔

مزید خبریں :