کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بدلتے موسم کے ساتھ بیماریوں میں بھی اضافہ

کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بدلتے موسم کے ساتھ بیماریوں میں بھی اضافہ ہونے لگا۔

اسپتالوں میں ہیضہ اور جِلدی امراض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ ماہرین کے مطابق گرمی کے باعث کھانے پینے کی اشیاء خراب ہورہی ہیں جس سے معدے اور گردوں کے امراض میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عوام صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، باہر نکلنے کی صورت میں سر کو ڈھانپیں اور پانی کا استعمال بڑھائیں، دن مِں کم از کم 8 گلاس پانی پئیں۔

مزید خبریں :