ٹیلی گرام ، واٹس ایپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے روس کی مقبول ترین میسجنگ ایپ بن گئی

روس میں موبائل چیٹ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے مقبولیت میں واٹس ایپ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ —فوٹو: فائل
روس میں موبائل چیٹ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے مقبولیت میں واٹس ایپ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ —فوٹو: فائل

 روس میں موبائل چیٹ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے  مقبولیت میں واٹس ایپ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیلی گرام ، واٹس ایپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے روس کی  مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن بن گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق روس کی موبائل فون آپریٹر کمپنی میگافون نے پیر کے روز اعلان کیا کہ 24 فروری کو یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد  روس میں ٹیلی گرام کے استعمال میں  تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

میگافون کے مطابق مارچ کے پہلے دو ہفتوں میں مجموعی میسجنگ ٹریفک میں ٹیلی گرام کا حصہ 43 فیصد سے بڑھ کر 63 فیصد ہو گیا ہے جبکہ  واٹس ایپ کا حصہ اسی عرصے میں 48 فیصد سے کم ہو کر 32 فیصد رہ گیا۔

اس سے قبل میٹا ( واٹس ایپ، فیس بک اور  انسٹاگرام کی ملکیتی)  کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین میں جنگ کی حمایت کرنے والے روسی شہریوں اور جنگ میں حصہ لینے والے روسی فوجیوں کے خلاف پرتشدد میسجزکی اجازت دے گی۔

دوسری جانب پیر کے روز روس نے انسٹاگرام اور فیس بک کو ’شدت پسند‘ قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی۔

روسی حکام نے یوکرین سے جنگ کے معاملے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ پر روس مخالف مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں :