عالیہ اور رنبیر کی مہندی کی تصاویر

عالیہ اور رنبیر رواں ماہ کی 14 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے__فوٹو: انسٹاگرام/عالیہ بھٹ
عالیہ اور رنبیر رواں ماہ کی 14 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے__فوٹو: انسٹاگرام/عالیہ بھٹ

بالی وڈ کے نوبیاہتا جوڑے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی مہندی کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔

شوبز جوڑے کی مہندی کی تقریب کی تصاویر عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور  اداکارہ نے شادی کی اس تقریب کو کسی خواب کی طرح قرار دیا۔

عالیہ نے پوسٹ میں کے کیپشن میں لکھا کہ 'ہماری مہندی کسی خواب سے کم نہ تھی، یہ دن ڈھیر ساری خوشیوں، گھر والوں اور محبت سے بھرپور تھا، اس تقریب میں لڑکے والوں کی طرف سے کیا گیا سرپرائز ڈانس زبردست تھا ۔'

عالیہ نے اپنی خصوصی پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'مسٹر کپور کی جانب سے بڑا سرپرائز دیا گیا جس میں میری پسندیدہ فنکار نے میرے پسند کے گانوں پر پرفارمنس دی'۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا جب کہ عالیہ اور رنبیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب رنبیر کی بہن ردھیما کپور نے بھی مہندی کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں کپور اور بھٹ خاندان کے افراد سمیت امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن اور نواسی نوویا بچن کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر رواں ماہ کی 14 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔


مزید خبریں :