کھیل
Time 19 اپریل ، 2022

پاک بھارت کرکٹ کے سوال پر کپل دیو نے کیا جواب دیا؟

ایک شہری ہونے کے ناطے ہمیں اپنی حکومت کی پالیسی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے: کپل دیو
 ایک شہری ہونے کے ناطے ہمیں اپنی حکومت کی پالیسی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے: کپل دیو

بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے حکومت کی سوچ سب سے زیادہ اہم ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا کہ کچھ پالیسیاں ہیں جن کی وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کو ہمیں حکومت پر چھوڑ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اہم ہے، کھلاڑی پاک بھارت کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

کپل دیو کا کہناتھا کہ میری رائے اہم نہیں ہے، دونوں ملکوں کی کرکٹ کے حوالے سے حکومت کی سوچ سب سے زیادہ ضروری ہے لہٰذا ایک شہری ہونے کے ناطے ہمیں اپنی حکومت کی پالیسی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :