پاکستان میں اینٹی بائیوٹک دواؤں کے استعمال میں اضافہ

پاکستان میں گزشتہ سال 120ارب روپےکی اینٹی بایوٹک دوائیں استعمال کی گئیں: ماہرین/ فائل فوٹو
پاکستان میں گزشتہ سال 120ارب روپےکی اینٹی بایوٹک دوائیں استعمال کی گئیں: ماہرین/ فائل فوٹو

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک دواؤں کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال 120ارب روپےکی اینٹی بایوٹک دوائیں استعمال کی گئیں جن میں 70فیصد سے زیادہ اینٹی بائیوٹکس غیر ضروری تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ غیر ضروری اینٹی بائیوٹک دواؤں سے انسانی جسم میں بیکٹیریاکے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے، پاکستان میں کورونا کے 95 فیصد سے زیادہ مریضوں نے اینٹی بائیوٹک دوائیں استعمال کیں۔

طبی ماہرین نے کہا کہ میڈیکل اسٹورز کو بغیر نسخے کے اینٹی بائیوٹک دوائیں نہ دینے کا پابند بنایا جائے۔

مزید خبریں :