امریکا: بڑی آنکھوں کے باعث مشہور ہونیوالی بلی ایک دن کیلئے میئر بنے گی

جنکس کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ہے جس پر4 لاکھ سے زائد فالورز بھی ہیں—۔فوٹو: انسٹاگرام
جنکس کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ہے جس پر4 لاکھ سے زائد فالورز بھی ہیں—۔فوٹو: انسٹاگرام

امریکا میں اپنی بڑی آنکھوں کی وجہ سے مشہور ہونے والی بلی ایک دن کی میئر  بنے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بلی (جنکس) جو سوشل میڈیا پر اپنی غیرمعمولی بڑی آنکھوں اور پیروں کی وجہ سے مشہور ہوئی وہ اب امریکی ریاست مشی گن کے  قصبے 'ہیل' کی ایک دن کیلئے میئر کی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

رپورٹس کے مطابق مشی گن کا یہ قصبہ کس کو بھی 100 ڈالر کے عوض ایک دن کے لیے میئر کے طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے لہٰذاجنکس کو علاقے کا پہلاغیر انسانی میئر بننے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق جنکس  کیلیفورنیا میں مالکن میا کے ساتھ رہتی ہے، انسٹاگرام پر اس بلی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ہے جس پر4 لاکھ سے زائد فالورز بھی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جنکس کی مالکن میا میں نے ٹوئٹر پر ایک مذاق کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جنکس صدر کے لیے انتخاب لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  میں نے پہلے جانوروں کو میئر بنتے دیکھا تھا اس لیے میں نے ایک ٹوئٹ کی جس میں نے  پوچھا  کہ جنکس کو میئر کیسے بنایا جائے اور پھر کسی نے مشی گن کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ آپ ایک دن کے لیے  ہیل کے  میئر بننے کے لیے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنکس 24 اپریل کو میئر کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔ اور وہ اس دن کے لیے میئر کے طور پر کام کریں گی۔