ویڈیو: موبائل پر بات کرتی خاتون گٹر میں گرگئی، پھر کیا ہوا؟

کسی بھی شخص کا موبائل فون میں مگن ہونا دنیا بھر میں کئی حادثات کی وجہ بن چکا ہے اور بیشتر  اوقات اس قسم کے حادثات جان لیوا بھی ثابت ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خاتون کو موبائل فون پر بات کرتے ہوئے گٹر میں گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو بھارت کے شہر پٹنہ کی ہے جس میں  خاتون کو رکشے کے پاس سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم خاتون موبائل پر اتنی مصروف ہیں کہ سڑک کے بیچ میں کھلے گٹر کو نہیں دیکھ سکی اور  بغیر ڈھکن کے گٹر میں گر پڑی۔

خاتون کی خوش قسمتی تھی کہ واقعے کے پیش آتے وقت آگے پیچھے لوگ موجود تھے جنھوں نے جمع ہوتے ہی خاتون کو گٹر سے باہر نکال لیا۔