برطانیہ میں خاتون نے اپنی پالتو بلی سے شادی کرلی

ڈیبورا ہوج نے19 مارچ کو  لندن میں ایک پارک میں منعقدہ تقریب میں اپنے پالتو بلی سے شادی کی۔ —فوٹو : ٖغیر ملکی میڈیا
ڈیبورا ہوج نے19 مارچ کو  لندن میں ایک پارک میں منعقدہ تقریب میں اپنے پالتو بلی سے شادی کی۔ —فوٹو : ٖغیر ملکی میڈیا

دنیا میں کئی  ایسے افراد موجود ہیں جو اپنے خونی رشتوں سے زیادہ اپنے پالتو جانوروں سے زیادہ پیار کرتے ہیں اور ان کی دوری برداشت نہیں کرسکتے۔

ایک ایسی ہی مثال برطانیہ میں سامنے آئی ہے جہاں خاتون نے  19 اپریل کو  اپنی پالتو بلی کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنے کیلئے اس سے شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 49 سالہ برطانوی شہری ڈیبورا ہوج نے اپنے مالک مکان کو پالتو جانوروں کو گھر میں رکھنے سے منع کرنے سے روکنے کیلئے انڈیا نامی اپنی بلی سے شادی کرلی۔

رپورٹس کے مطابق  ڈیبورا ہوج نے لندن میں  ایک پارک میں منعقدہ تقریب میں اپنے پالتو بلی  سے شادی کی۔ 

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈیبورا کا کہنا تھا کہ اس سے قبل مالک مکان نے مجھے 2 پالتو کتے اور ایک بلی رکھنے سے منع کیا جس کی وجہ سے مجھے انہیں اپنے سے دور کرنا پڑا۔

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

تاہم اس بار مالک مکان ایسی کوئی پابندی نہ لگاسکے اس لیے میں نے اپنی پالتوں بلی سے ہی شادی کرلی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں جس پالتو جانور کو پسند کرتی ہوں اس سے  کبھی الگ نہیں ہوں گی، میں انڈیا کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ وہ واقعی  بہت دوستانہ اور حیرت انگیز بلی ہے۔ وہ میرے لیے سب سے اہم اور میرے 2 بچوں کے بعد میری زندگی ہے۔

ڈیبورا ہوج نے کہا کہ میں سڑکوں پر رہنے پر راضی ہوں پر اپنی پالتو بلی سے جدا نہیں ہوسکتی۔

مزید خبریں :