پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت سے متعلق بھی عوام کیلئے خوشخبری

اوگرا کی جانب سے کی گئی کمی کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 232 روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل
اوگرا کی جانب سے کی گئی کمی کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 232 روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کر دی۔

اوگرا کی جانب سے کی گئی کمی کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 232 روپے ہو گئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ان کے فارمولے پر عمل کر کے ایل پی جی کی موجودہ سرکاری قیمت میں 100 روپے فی کلو تک کی کمی کی جا سکتی ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی پروڈیوسر بیس پرائس کو 40 ہزار روپے فی میٹرک ٹن پر فکس کیا جائے، ایل پی جی کی لوکل پیداوار کو فوری طور پر بڑھایا جائے تو اس کی قیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔