70 سالہ شخص نے 14 سیکنڈز میں 100 میٹر ریس جیت کر سب کو حیران کردیا

70 سالہ امریکی شہری مائیکل کیش نے گزشتہ جمعرات کو پین ریلے کے ایتھلیٹک ایونٹ میں 100 میٹر کی دوڑ 14 سیکنڈ سے کم میں مکمل  کی—فوٹوا: اسکرین گریب
70 سالہ امریکی شہری مائیکل کیش نے گزشتہ جمعرات کو پین ریلے کے ایتھلیٹک ایونٹ میں 100 میٹر کی دوڑ 14 سیکنڈ سے کم میں مکمل  کی—فوٹوا: اسکرین گریب

70 سالہ  شخص نے تقریباً 14 سیکنڈز کے اندر سو میٹر ریس مکمل کرکے سب کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں امریکا میں سو میٹر دوڑ کا انعقاد ہوا جس میں 70سال یا اس سے زائد عمر کے افراد نے بھی حصہ لیا۔

 70 سالہ امریکی شہری مائیکل کیش نے  پین ریلے کے ایتھلیٹک ایونٹ میں 100 میٹر کی دوڑ 14 سیکنڈ سے کم میں مکمل کر کے حاضرین کو دنگ کر دیا۔

مائیکل کیش نے 100 میٹر دوڑ صرف 13 اعشاریہ 47 سیکنڈز میں مکمل کی اور ریس میں کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر مائیکل کی ریس میں کامیابی کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے 19 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین بھی 70 سالہ شخص کو داد دیے بغیر نہیں رہ سکے اور ان کی لگن اور محنت کو خوب سراہا۔

واضح رہے کہ 70 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کا 100 میٹر ریس میں سب سے تیز فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ  ایک امریکی شہری بوبی ولڈن کے پاس ہے، جنہوں نے  2005 کے سینئر اولمپکس میں 100 میٹر کا فاصلہ (12.77 سیکنڈز) میں  پورا کرلیا تھا۔

مزید خبریں :