کھیل
Time 05 مئی ، 2022

فٹبال ورلڈکپ 2022: فیفا کو فائنل کیلئے 30 لاکھ ٹکٹوں کی درخواستیں موصول

فیفا ورلڈ کپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں کھیلا جائےگا۔—فوٹو: فائل
فیفا ورلڈ کپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں کھیلا جائےگا۔—فوٹو: فائل

 رواں سال ہونے والے فیفا ورلڈکپ کو  دیکھنے کے لے دنیا بھر سے شائقین کی بڑی تعداد قطر آنا چاہتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ میچز کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں ہیں، جن میں 18 دسمبر کو ہونے والے فائنل کے لیے سب سے زیادہ 30 لاکھ درخواستیں آئی ہیں۔

اس کے علاوہ گروپ اسٹیج کے میچز کے لیے بھی فیفا کو بڑی تعداد میں ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہوئیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق26 نومبر کو ارجنٹائن اور میکسیکو کا میچ لوزائل میں کھیلا جائےگا جس میں 80 ہزار افراد کے بھیٹنے کی گنجائش ہے لیکن اس میچ کے لیے 25 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ اور امریکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹس کی مانگ بھی بڑھ گئی جسے 20 لاکھ لوگ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔

فیفا کے مطابق ٹکٹیں قرعہ اندازی کے زریعے دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں کھیلا جائےگا۔

مزید خبریں :