اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 1400 سے زائد پوائنٹس گر گیا

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 228 ارب روپے کم ہوکر 7214 ارب روپے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 228 ارب روپے کم ہوکر 7214 ارب روپے ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور انڈیکس 1447 پوائنٹس تک گر گیا۔

100 انڈیکس 1447 پوائنٹس کم ہوکر 43393 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1606 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی آج کم ترین سطح 43235 رہی۔ بازارمیں آج 30 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئر  بازار کے کاروبار کی مالیت 9 ارب 23 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 228 ارب روپے کم ہوکر 7214 ارب روپے ہوگیا ہے۔