پی آئی اے کے نقصانات میں 2018 کے بعد سے کمی آئی، وزیر ہوابازی سعد رفیق

گزشتہ 3 سالوں کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے خسارے سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں— فوٹو: فائل
گزشتہ 3 سالوں کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے خسارے سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں— فوٹو: فائل

گزشتہ 3 سالوں کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے خسارے سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

تفصیلات وفاقی وزیر  ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے پیش کیں۔ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کےنقصانات میں 2018 کے بعد سے کمی آئی ہے۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ سال 2019 میں خسارہ 52 ارب روپے سے زائد تھا، سال 2020 میں خسارہ 34 ارب روپے ہو گیا، سال 2021 جنوری تا ستمبر تک خسارہ 42 ارب روپے سے زائد رہا۔

مزید خبریں :