انٹربینک میں ڈالر 190 روپے تک جا پہنچا،اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی

انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 190 روپے 16 پیسے کا ہو گیا ہے۔ فوٹو: فائل
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 190 روپے 16 پیسے کا ہو گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں 188 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا تاہم آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری رہا۔

ایک موقع پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50  پیسے اضافے کے بعد 190 روپے 16 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر  191 روپے 50 پیسے سے بھی تجاوز کر گیا تھا۔

تاہم اسٹیٹ بینک  کے جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 136 پیسے اضافے کے ساتھ 190 روپے 02 پیس پر بند ہوا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبارکا منفی رجحان  رہا اور 100 انڈیکس 641 پوائنٹس کم ہوکر 42 ہزار863 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 1250 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، ہنڈریڈ انڈیکس کی کم ترین سطح 42 ہزار 391 رہی۔

بازارمیں 33 کروڑ 85 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرزبازارکےکاروبارکی مالیت 9 ارب 53 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 110 ارب روپےکم ہوکر 7110 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :