گلا گھونٹ کر خاتون کو مار کر دفناتے ہوئے قاتل بھی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

امریکی شخص خاتون کو گلا گھونٹ کر جان سے مارنےکے بعد اسے دفنانے کے دوران خود بھی ہلاک ہوگیا۔—فوٹو:فائل
امریکی شخص خاتون کو گلا گھونٹ کر جان سے مارنےکے بعد اسے دفنانے کے دوران خود بھی ہلاک ہوگیا۔—فوٹو:فائل

امریکی شخص خاتون کو  گلا گھونٹ کر جان سے مارنےکے بعد اسے دفنانے کے دوران خود بھی ہلاک ہوگیا۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی ( اے ایف پی) کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ  60 سالہ شخص جوزف میک کینن امریکی ریاست جنوبی کیرولینا  کے قصبے ٹرینٹن میں اپنے گھر کے  پیچھے بنے گارڈن میں  خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد اسے  دفناتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے مر گیا۔

رپورٹس کے مطابق  تحقیقات کے دوران گھر میں کھودے گئے گڑھے میں  65 سالہ خاتون( پیٹریسیا روتھ ڈینٹ) کی لاش بھی ملی جسے گلاگھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق گڑھے میں خاتون کی لاش کو کوڑے دان کے تھیلوں میں لپٹا ہوا پایا گیا جبکہ دوسری جانب پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں اموات کی وجوہات کی تصدیق ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شواہد اور گواہوں کے بیانات سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ میک کینن نے پیٹریسیا پر حملہ کیا اور اسے گلا گھونٹ کر ماردیا جبکہ وہ خوددل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا۔

مزید خبریں :