آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس چھوٹ میں کمی کی جائیگی، چیئرمین ایف بی آر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد نےکہا ہےکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس چھوٹ میں کمی کی جائےگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں چیئرمین ایف بی آرکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بجٹ اور ٹیکس چھوٹ پر بات چیت جاری ہے، عام آدمی کے لیے دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر آئی ایم ایف سے متفق نہیں ہوں گے، عام آدمی کے فائدےکے لیےکچھ ٹیکس چھوٹ جاری رہ سکتی ہیں ۔

 چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نظرثانی شدہ ہدف 6 ہزار 1 سو ارب حاصل کیا جائےگا، اس وقت تمام کوششیں رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے پر ہیں، آئندہ مالی سال جو ہدف رکھا جائےگا اسے حاصل کریں گے۔

مزید خبریں :