21 برس تک مردہ بیوی کے ساتھ کمرے میں رہنے والے شخص نے بالآخر آخری رسومات ادا کردیں

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے شوہر نے 21 برس تک مردہ بیوی کے ساتھ کمرے میں رہنے کے بعد بالآخر آخری رسومات ادا کردیں۔—فوٹو:اسکرین گریب
تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے شوہر نے 21 برس تک مردہ بیوی کے ساتھ کمرے میں رہنے کے بعد بالآخر آخری رسومات ادا کردیں۔—فوٹو:اسکرین گریب

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے شوہر نے 21 برس تک مردہ بیوی کے ساتھ کمرے میں رہنے کے بعد بالآخر آخری رسومات ادا کردیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے 72 سالہ چارن جان واچکل نے  اپنی مردہ بیوی کی لاش 21 سال تک اپنے کمرے میں تابوت سمیت رکھی۔

  رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی آرمی میں بحیثیت ڈاکٹر کی خدمات انجام دینے والے  جان واچکل نے بالآخر اب اپنی اہلیہ (جو کہ 2001 میں پیدائشی بیماری کی وجہ سے مر گئی تھیں) کی تدفین کے لیے  بینکاک فاؤنڈیشن سے مدد کی درخواست کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق 30 اپریل کو جان واچکل کو اپنی اہیلیہ کی آخری رسومات ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں دیکھا گیا جس میں فاؤنڈیشن کے کارکن  تابوت کو ان کے ایک کمرے سے گاڑی میں ڈال کر  جنگل کی طرف لے کر جارہے تھے۔

فوٹو:اسکرین گریب
فوٹو:اسکرین گریب

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیوی کی لاش کی آخری رسومات ادا کرتے ہوئےجان واچکل جذباتی ہوکر  اپنی بیوی کا ذکر کرتے ہوئے کہنے لگے کہ 'آپ صرف ایک مختصر کام کے لیے جا رہی ہیں آپ دوبارہ گھر واپس آ جائیں گی'۔

رپورٹس کے مطابق جان واچکل 21 سال تک اپنے بیوی کی لاش کے ساتھ باتیں بھی کرتے تھے، جیسے وہ اب بھی زندہ ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق جان واچکل نے اپنی بیوی کی موت اندراج کرائی تھی اس لیے 21 سال تک اس کی لاش اپنے ساتھ رکھنے پر ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا اپنے دو بیٹوں کے ساتھ رہتا تھا لیکن جب جان واچکل نے بیوی کی موت کے بعد  لاش  اپنے  ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا تو  دونوں بچے انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔

مزید خبریں :