بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی: وزارت تجارت

بھارت میں ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی کا تجارتی بحالی سے کوئی تعلق نہیں: وزارت تجارت کا بیان/ فائل فوٹو
 بھارت میں ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی کا تجارتی بحالی سے کوئی تعلق نہیں: وزارت تجارت کا بیان/ فائل فوٹو

وزارت تجارت نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارت میں ٹریڈ منسٹر کی تعیناتی کا تجارتی بحالی سے کوئی تعلق نہیں، موجودہ حکومت نے نئی دلی سمیت 15ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی منظوری دی۔

وزارت تجارت کے مطابق یکم اپریل 2022 کو ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی سمری بھجوائی گئی تھی، سابق حکومت کے فائنل کیے گئے ٹریڈ افسران کی منظوری موجودہ حکومت نے دی۔

مزید خبریں :