کیا کھائیں کیا پکائیں؟ دال، سبزی، گوشت اور پھل کچھ بھی سستا نہیں

خواتین کا کہنا ہے کہ نہ پوچھیں کیسے گزارا ہوتا ہے، مہنگائی نے جینا دوبھر کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل
خواتین کا کہنا ہے کہ نہ پوچھیں کیسے گزارا ہوتا ہے، مہنگائی نے جینا دوبھر کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

ملک میں دال، سبزی، گوشت اور پھل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ نہ پوچھیں کیسے گزارا ہوتا ہے، مہنگائی نے جینا دوبھر کر دیا ہے، کراچی کے بازاروں میں بھی بُرا حال ہے اور شہریوں کو سستی اشیاء کی تلاش ہے۔

راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ قیمتوں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے، لیموں 800 سے 1000 روپے کلو، ٹماٹر 100 روپے جبکہ چینی اوپن مارکیٹ میں کہیں 90 تو کہیں 95 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

لاہور اور کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، لاہور میں مرغی کا گوشت 80 روپے کی کمی کے بعد 393 روپے کلو ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :