ڈالر کی اونچی اڑان جاری، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان میں امریکی ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آج انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 75 پیسے مہنگاہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 191 روپے77 پیسے پر بند ہوا۔

 کاروباری ہفتےکے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر 5 روپے 14 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ رواں مالی سال ملک کی انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر سوا 34 روپے مہنگا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 193 روپےکا ہے، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے بڑھا ہے۔


مزید خبریں :