دنیا
Time 13 مئی ، 2022

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے

بھارت کی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہی دن میں 5کھرب روپے کا نقصان ہوا اور مسلسل پانچویں سیشن میں مندی نے سرمایہ کاروں کی کمرتوڑدی/ فائل فوٹو
بھارت کی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہی دن میں 5کھرب روپے کا نقصان ہوا اور مسلسل پانچویں سیشن میں مندی نے سرمایہ کاروں کی کمرتوڑدی/ فائل فوٹو

بھارت کی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈوب گئے۔

بھارت کی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہی دن میں 5کھرب روپے کا نقصان ہوا اور  مسلسل پانچویں سیشن میں مندی نے سرمایہ کاروں کی کمرتوڑدی۔

افراط زر کی شرح میں مسلسل چوتھے ماہ اضافے کے خدشات مارکیٹ کو لےڈوبے، غیر ملکی سرمایہ کار تیزی سے سرمایہ نکالنے لگے جس سے بھارتی روپے کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہناہےکہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، عالمی سطح پرغیریقینی صورتحال، یوکرین جنگ، مہنگائی اور امریکا کی مالیاتی پالیسیاں بھی اثرانداز ہورہی ہیں۔

مزید خبریں :