ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 35 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے— فوٹو: فائل
ایک تولہ سونا ایک لاکھ 35 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 35 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 600 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 998 روپے ہے جبکہ عالمی سطح پر سونے کی قدر 28 ڈالر کم ہوکر 1818 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔