بیک وقت دو ذائقے چکھتی دوشاخہ زبان والی خاتون کی ویڈیو وائرل

جسم میں تبدیلی کے  جنون میں مبتلا ایک خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دوشاخہ (دو حصوں میں کٹی ہوئی) زبان کی وجہ سے بیک وقت دو مختلف چیزوں کا ذائقہ چکھ سکتی ہے۔

ان دنوں دو شاخہ زبان والی خاتون کی ایک وقت میں پانی اورمشروب کا ذائقہ چکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی مقامی فنکارا 'بریانا میری شی ہادے ' کو سرجری کے ذریعے جسمانی ساخت کو تبدیل کرنے کا شوق ہے۔

رپورٹس کے مطابق خاتون نے سرجری کے ذریعے اپنی زبان کو درمیان سے دو حصوں(Split Tongue) میں کٹوالیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2 لاکھ سے زائد فالورز والے اپنے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جو  تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں خاتون کو دو شاخہ  زبان سے دو علیحدہ گلاسوں میں موجود کولڈ ڈرنک اور پانی کا ذائقہ ایک ہی وقت میں چکھتے ہوئے  دیکھا جاسکتا ہے ۔

ویڈیو کے کیپشن میں خاتون نے لکھا کہ ‘دونوں میں سے کونسا ذائقہ آپ پہلے چکھیں گے؟’

 ویڈیو کو  تقریباً 2 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جس پر صارفین نے ملے جلے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے۔ 

خیال رہے کہ برٹش ڈینٹل جنرل کے مطابق دو شاخہ زبان کروانا صحت کے لیے انتہائی خطرناک اور نقصان کا باعث ہے اور ایسا عمل کروانے والوں کو ‘ہیمریج’ کا شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے جبکہ انفیکشن اور اعصاب بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM