دنیا
Time 14 مئی ، 2022

قبل ازوقت شدید گرمی، بھارت نے آج سے گندم کی برآمدات پر پابندی عائد کردی

بھارت میں ایک ٹن گندم کی قیمت 25 ہزار روپے تک پہنچ گئی، پابندی سے ایشیا اورافریقا کے صارفین متاثرہوسکتے ہیں: خبر ایجنسی— فوٹو: فائل
بھارت میں ایک ٹن گندم کی قیمت 25 ہزار روپے تک پہنچ گئی، پابندی سے ایشیا اورافریقا کے صارفین متاثرہوسکتے ہیں: خبر ایجنسی— فوٹو: فائل

بھارت میں آج سے گندم کی برآمدات پر پابندی عائد کردی گئی۔

بھارت میں گندم کی برآمدات پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھارتی وزارت تجارت نے جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے جس سےبھارت اور پڑوسی ممالک کے غذائی تحفظ کو خطرہ لاحق ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق بھارت میں گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ایک ٹن گندم کی قیمت 25 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں موجود تجارتی ڈیلرز کا کہناہے کہ بھارت میں قبل ازوقت شدیدگرمی گندم کی فصل کیلئے نقصان دہ ہے اور شدید گرمی کے سبب رواں سیزن میں گندم کی فصل کا حجم 100 ملین ٹن یا اس سےبھی کم ہوسکتاہے۔

دوسری جانب بھارتی پابندی سےگندم کی عالمی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے اور ایشیا اورافریقا کے صارفین متاثرہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں :