رات 12 بجے ایک پارٹی کیلئے عدالتیں کھلنے سے ان کا کردار مجروح ہوتا ہے: فواد

انتخابات جیتنے کے بعد تحریک انصاف کا پہلا کام جوڈیشل ریفارمز ہوگا: پی ٹی آئی رہنما کی میڈیا سے گفتگو/ فائل فوٹو
انتخابات جیتنے کے بعد تحریک انصاف کا پہلا کام جوڈیشل ریفارمز ہوگا: پی ٹی آئی رہنما کی میڈیا سے گفتگو/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کاکہنا ہےکہ رات 12 بجے ایک پارٹی کیلئے عدالتیں کھلنے سے ان کا کردار مجروح ہوتا ہے۔

لاہور کے علاقے اڈہ پلاٹ میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ  عمران خان حقوق اور آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جب کہ پاکستان میں  بہت جلد  عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے بعد تحریک انصاف کا پہلا کام جوڈیشل ریفارمز ہوگا، وکلا موجودہ بار کے عہدے داروں سے مایوس ہیں کہ انہوں نے کیا کردار ادا کیا، عدالتیں اگر ایک پارٹی کے لیے رات 12 بجے کھل جائیں تو اس سے عدالتوں کا کردار مجروح ہوتا ہے۔

سابق وزیر نے ایف آئی اے ڈائریکٹر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ دباؤ کی وجہ سے پڑا،جو بھی ان لوگوں کے کیسز کی انویسٹی گیشن کر رہا ہے اس کے ساتھ ایسا ہی ہو رہا ہے لیکن ہماری عدالتیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔


مزید خبریں :