دنیا
16 مئی ، 2022

سعودی فرماں روا شاہ سلمان اسپتال سے گھر منتقل

86 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اتوار کے روز اسپتال سے فارغ کیا گیا: فوٹو بشکریہ عرب میڈیا
86 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اتوار کے روز اسپتال سے فارغ کیا گیا: فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

سعودی فرماں روا کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 86 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اتوار کے روز اسپتال سے فارغ کیا گیا جس کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ منتقل ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ جدہ کے کنگ فیصل اسپتال میں شاہ سلمان کو 7 مئی کو داخل کیا گیا تھا جہاں اتوار کے روز گھر واپسی پر انہوں نے ہلکی پھلکی چہل قدمی کی جب کہ اسپتال سے گھر منتقلی پر ولی عہد محمد بن سلمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل 2020 میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ایک سرجری ہوئی تھی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM