مگرمچھ سے کشتی لڑ کر زندگی بچانے والا خوش قسمت شخص

مگرمچھ 2 سے 3 میٹر لمبا تھا / فائل فوٹو
مگرمچھ 2 سے 3 میٹر لمبا تھا / فائل فوٹو

اگر ایک مگرمچھ آپ پر حملہ کرکے بازو کو اپنے دانتوں میں جکڑ لے تو پھر آپ کیا کریں گے؟

آسٹریلیا میں ایک شخص نے ان حالات میں مگرمچھ سے کشتی لڑ کر اپنی زندگی بچانے میں کامیابی حاصل کی۔

ریاست کوئنز لینڈ کے لان ہل نیشنل مارک میں یہ واقعہ پیش آیا ۔

وہ شخص (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) موٹرسائیکل پر اس پارک کی سیر کررہا تھا جب ایک آبشار کو دیکھ کر اس میں تیراکی کرنے لگا۔

اس شخص نے بتایا کہ نہانے کے دوران مگرمچھ نے اس کے بازو کو دانتوں میں جکڑ لیا جس کے بعد اس نے کشتی لڑ کر خود کو آزاد کرایا۔

بعد ازاں اسے مقامی ریسکیو ادارے نے ہیلی کاپٹر میں ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے بازو، ہاتھوں اور ٹانگوں پر زخموں کا علاج کیا گیا اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔

اس شخص کی مدد کرنے والے عملے میں شامل گریگ ایلن نے بتایا کہ متاثرہ فرد بہت تکلیف میں تھا اور زخم بہت گہرے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مریض نے بتایا کہ مگرمچھ 2 سے 3 میٹر بڑا تھا اور وہ خوش قسمت ہے کہ اپنی زندگی بچانے میں کامیاب رہا۔

کوئنز لینڈ ایمبولینس سروس کے عہدیدار براڈ ہارڈی کے مطابق اس علاقے میں تازہ پانی کے مگرمچھوں کی کافی بڑی آبادی موجود ہے جو عام طور پر پرسکون رہتے ہیں مگر جب وہ کسی وجہ سے حیرت کا شکار ہوں تو جارحانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :