قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کیلئے تیار ہے: عمران خان

اشرافیہ نے قوم کو بےسمت کر دیا اور بیرونی آقاؤں کی غلامی میں جکڑ دیا ہے: چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل
اشرافیہ نے قوم کو بےسمت کر دیا اور بیرونی آقاؤں کی غلامی میں جکڑ دیا ہے: چیئرمین پی ٹی آئی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لیے تیار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تنظیمِ اسلامی پاکستان کے امیر شجاع الدین شیخ، نائب امیر اعجاز لطیف اور ناظم مرکز اظہر خلجی نے ملاقات کی، ملاقات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما سیف اللہ خان نیازی بھی موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف اور تنظیم اسلامی پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قوم کو غلام بنانے کی منصوبہ بندی جاری ہے، قوم کو تاریخی و تہذیبی ورثے سے جدا کرنے کی کوششیں کی گئیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اشرافیہ نے قوم کو بےسمت کر دیا اور بیرونی آقاؤں کی غلامی میں جکڑ دیا لیکن قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کو تیار ہے۔

قبل ازیں عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے سارے عظیم کاموں پر پانی پھیر دیا ہے۔

مزید خبریں :