عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 1 لاکھ 38 ہزار 400 روپےکا ہوگیا ہے۔

دس گرام سونےکا بھاؤ 258 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 656 روپے ہوگیا ہے۔

 عالمی صرافہ میں ایک اونس سونےکا دام 17ڈالر کم ہوکر 1816 ڈالر ہے۔