ملائکہ اور ارجن رواں سال کے آخر میں شادی کرنے کو تیار، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

2019 میں ملائکہ اروڑا نے بالی وڈ اداکار ارجن کپور سے اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔—فوٹو: فائل
2019 میں ملائکہ اروڑا نے بالی وڈ اداکار ارجن کپور سے اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔—فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کئی عرصے سے  قریبی رشتے میں ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا رواں سال نومبر یا دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

 اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998 میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی تاہم 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017 میں ہوئی۔

طلاق لینے کے بعد 2019 میں  ملائکہ اروڑا نے بالی وڈ اداکار ارجن کپور سے اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اور ارجن دونوں کو سردیوں کا موسم پسند ہے  اس لیے انہوں نے رواں سال نومبر یا دسمبر میں تاریخ طے کرنے اور دوستوں کے درمیان شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ارجن اور ملائکہ کی شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے ارجن کپور کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اشارہ دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ملائکہ نے انٹرویو میں کہا کہ ارجن کے ساتھ ان کا رشتہ ان کے لیے کافی 'مقدس' ہے اور وہ ایک دوسرے کے لیے اس حد تک سنجیدہ ہیں کہ وہ مسلسل اپنے تعلقات کو پروان چڑھانے کے طریقے سوچتے رہتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم ایک ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں اور یقینی طور پر اپنا مستقبل ایک ساتھ دیکھتے ہیں۔

مزید خبریں :