امریکا میں 70 جڑواں بچے ایک ساتھ ایک ہی اسکول سے گریجویٹ ہوگئے

فوٹو:مینسفیلڈ انڈیپنڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ
فوٹو:مینسفیلڈ انڈیپنڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ  

امریکا میں 70 جڑواں بچے ایک ساتھ ایک ہی  اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد گریجویٹ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے مینسفیلڈ انڈیپنڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ میں تعلیم حاصل کرنے والے کل 2600 بچوں میں سے 70 بچے جو  ہم شکل جڑواں بہنیں، ہم شکل جڑواں بھائی اور غیر ہم شکل جڑواں بہن بھائی تھے ایک ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے بعد رواں ماہ 3 مئی کو  اسکول سے فارغ التحصیل ہوگئے۔

اس کے علاوہ ایک ہی جماعت میں تڑواں بچوں نے بھی اپنی گریجویشن مکمل کی۔

اسکول انتظامیہ کی جانب سے گریجویشن مکمل ہونے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان 70 جڑواں بچوں کی ایک ساتھ گروپ تصویر بھی بنائی گئی۔

اسکول انتظامیہ کی جانب سے گریجویشن مکمل ہونے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان 70 جڑواں بچوں نے ایک ساتھ گروپ تصویر بھی بنائی۔—فوٹو:مینسفیلڈ انڈیپنڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ
اسکول انتظامیہ کی جانب سے گریجویشن مکمل ہونے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان 70 جڑواں بچوں نے ایک ساتھ گروپ تصویر بھی بنائی۔—فوٹو:مینسفیلڈ انڈیپنڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ  

اس موقع پر کچھ بچے خوش دکھائی دیے تو کچھ اپنے دوستوں سے بچھڑنے پر دکھی ہوئے تاہم ایک ساتھ وقت گزارنے پر انہیں فخر ہے۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یقین کرنا مشکل ہے کہ جڑواں بچوں کی غیر معمولی تعداد کا ایک ساتھ تعلیم حاصل کرنا  کتنا حیرت انگیز ہیں تاہم ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے اسکول سے فارغ التحصیل ہوکر یہ بچے اعلیٰ کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے جارہے ہیں۔

فوٹو:مینسفیلڈ انڈیپنڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ
فوٹو:مینسفیلڈ انڈیپنڈنٹ اسکول ڈسٹرکٹ  

رپورٹس کے مطابق یہ ٹیکساس میں گریجویٹ ہونے والے جڑواں بچوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے  ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں امریکی ریاست الینوائے میں واقع نیو ٹرائیر ہائی اسکول نے ایک ہی تعلیمی سال میں سب سے زیادہ جڑواں بچوں کو تعلیم  فراہم کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق نیو ٹرائیر ہائی اسکول کی جانب سے 88 جڑواں بچوں کو دسویں کلاس میں داخل کیا گیا تھا۔ 

ایک اندازے کے مطابق 250 میں سے ایک جوڑے کے ہاں جڑواں بچے کی  پیدائش ہوتی ہے۔