کھیل
Time 19 مئی ، 2022

ترک نژاد جرمن باکسر فائٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

ترک نژاد جرمن باکسر  موسیٰ یامک رنگ میں فائٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے 8 مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے والے جرمن باکسر موسیٰ یامک  ہفتے کے روز  جرمنی کے شہر میونخ میں یوگنڈا کے حمزہ ونڈیرا کا مقابلہ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ 

رپورٹس کے مطابق فائٹ کے دوسرے راؤنڈ میں یامک کو ونڈیرا کے ساتھ فائٹ کے دوران مکا لگا تھا، جس کے بعد باکسر نے تیسرے راؤنڈ میں واپس لڑنے کی کوشش کی لیکن راؤنڈ شروع ہونے سے پہلے ہی وہ  گرگئے تاہم  جرمن باکسر کو فوری طبی امداد دی گئی اور اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ایک ترک عہدیدار نے ٹوئٹر پر  باکسر کی موت کی خبر کی تصدیق کی جس کے بعد  باکسنگ کی دنیا کے  اسٹار سے محروم ہونے کے بعد بہت سے مداحوں کو صدمہ پہنچا۔

ترک عہدیدار کا کہنا تھا کہ 'ہم نے اپنے ہم وطن موسیٰ یامک کو کھو دیا، الوکرا سے تعلق رکھنے والے باکسر،نے یورپی اور ایشیائی چیمپئن شپ جیتی ، وہ دل کا دورہ پڑنے سے 38 سال کی عمر میں اس دنیا سے چلے گئے'۔

مزید خبریں :