دنیا
Time 19 مئی ، 2022

ناروے سپر مارکیٹ میں لوگوں پر تیر برسانے والے حملہ آور کی ویڈیو سامنے آگئی

سی سی ٹی وی ویڈيو میں ملزم کو تیر برساتے دیکھا جاسکتاہے— فوٹو : اسکرین گریب
سی سی ٹی وی ویڈيو میں ملزم کو تیر برساتے دیکھا جاسکتاہے— فوٹو : اسکرین گریب

ناروے کی سپر مارکیٹ میں تیر کمان سے لیس حملہ آور گھس گیا، خریداروں پر تاک تاک کر نشانے بھی لگائے۔

گذشتہ سال پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو  آج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی ویڈيو میں ملزم کو تیر برساتے دیکھا جاسکتاہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں ناروے سپر مارکیٹ میں ہونے والے حملے میں 5 افراد ہلاک اور  دو  زخمی ہوئے تھے۔

گرفتار ملزم کا ناروے کی عدالت میں ٹرائل جاری ہے۔

مزید خبریں :