ڈالر کی اونچی پرواز جاری، انٹربینک میں 200 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

جمعہ کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا/ فائل فوٹو
جمعہ کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا/ فائل فوٹو

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعرات کے روز کاروبار کےدوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 200 تک جا پہنچا اور کاروبار کے اختتام تک اس کی قدر 200 پررہی برقرار رہی۔

تاہم جمعہ کے روز کاروبارکےآغاز پر ڈالر کی قدر میں 40 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 200 روپے 40 پیسے کا ہوگیا جب کہ کاروبار کے درمیان ڈالر کی قدر  مزید 10 پیسے بڑھی جس سے ڈالر 200 روپے 50 پیسے پرٹریڈ کررہا ہے۔

مزید خبریں :