الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کیے جانے والے علیم خان کا ردعمل سامنے آگیا

آج وہ واحد احسان بھی سر سے اترگیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں کیا گیا تھا، علیم خان— فوٹو: فائل
آج وہ واحد احسان بھی سر سے اترگیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں کیا گیا تھا، علیم خان— فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے والے رکن عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے آج وہ واحد احسان بھی ان کے سر سے اترگیا جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں ان پر کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ قرار دیے جانے کے بعد اپنے ردعمل میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان اور پارٹی پر 10 سال کے احسانات کا معاملہ اللہ  پر چھوڑتے ہیں، اللہ تعالیٰ بہترین انصاف کرنےوالا ہے۔

الیکشن کمیشن کے 23 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مخالف جماعت کے امیدوارکو ووٹ دیکر منحرف ہوئے، الیکشن کمیشن منحرف ارکان کے خلاف ڈکلیئریشن منظور کرتا ہے۔

ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ، 4 کا اسد کھوکھر گروپ اور 16 ارکان کا تعلق جہانگیرترین گروپ سے ہے۔ 

مزید خبریں :