طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام: بہاء الدین یونیورسٹی کا طالبعلم اور کلرک گرفتار، ویڈیوز برآمد

دونوں ملزمان کے موبائل فونز سے نازیبا ویڈیوزبھی برآمد ہوئی ہیں، تحقیقات کے دوران گروہ کا انکشاف ہوا: ایف آئی اے— فوٹو: فائل
دونوں ملزمان کے موبائل فونز سے نازیبا ویڈیوزبھی برآمد ہوئی ہیں، تحقیقات کے دوران گروہ کا انکشاف ہوا: ایف آئی اے— فوٹو: فائل

ملتان کی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک طالبعلم اور کلرک کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم کے مطابق یونیورسٹی کلرک منور  اور  طالبعلم ابوبکر طالبات کو فیس کم کرنے کا جھانسہ دے کر ان کی قابل اعتراض ویڈیوز بناتے اور پھر انہیں بلیک میل کرتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طالبات کی جانب سے بلیک میل کیے جانے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے موبائل فونز سے نازیبا ویڈیوزبھی برآمد ہوئی ہیں۔

انچارج سائبر کرائم ونگ شعیب ہارون کا کہنا تھاکہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے اور تحقیقات کے دوران گروہ کا انکشاف ہوا جسے جلد گرفتارکرلیں گے۔

مزید خبریں :