ڈاکٹر کے سامنے رونے پر کلینک انتظامیہ نے خاتون سے 8 ہزار روپے وصول کرلیے

کیملی جانسن جو کہ یوٹیوب اور انٹرنیٹ کی ایک مشہور شخصیت ہیں، نے اپنی بہن کے میڈیکل بل کی ایک تصویر شیئر کی—فوٹو: توئٹر
کیملی جانسن جو کہ یوٹیوب اور انٹرنیٹ کی ایک مشہور شخصیت ہیں، نے اپنی بہن کے میڈیکل بل کی ایک تصویر شیئر کی—فوٹو: توئٹر

امریکا میں ایک عجیب واقعہ سامنے آیا جہاں ڈاکٹر کے سامنے رونے پر کلینک انتظامیہ نے خاتون سے 40 ڈالرز( یعنی 8 ہزار پاکستانی روپے)  وصول کرلیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی خاتون کیملی جانسن  نے حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک حیرت انگیز واقعہ شیئر کیا جس میں ان کی بہن سے ڈاکٹر سے اپائنٹمنٹ کے دوران  رونے کے عوض 40 ڈالرز وصول کیے گئے۔

ٹوئٹ کرتے ہوئے کیملی جانسن جو کہ یوٹیوب اور انٹرنیٹ کی ایک مشہور شخصیت ہیں، نے اپنی بہن کے میڈیکل بل کی ایک تصویر شیئر کی اور  وضاحت کی کہ ان کی بہن کو  ایک نادر بیماری ہے جس کی وجہ سے وہ جذباتی ہوجاتی ہے  کیونکہ وہ مایوس اور بے بس محسوس کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق  یوٹیبور کا کہنا تھا کہ میری بہن رواں سال جنوری میں امریکا میں قائم  ایک  ہیلتھ کلینک میں اپنے مختصر جذباتی رویے کی تشخیص (Brief emotional/behavioural assessment) کیلئے گئیں۔

تاہم جب کلینک انتظامیہ نے انہیں بل تھمایا تو اس میں ہیموگلوبن سمیت مختلف ٹیسٹ کی قیمتیں تو ظاہر ہی تھیں لیکن حیران کن بات یہ تھی کہ اس بل میں رونے کے 40 ڈالرز بھی شامل کیے گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  Brief emotional/behavioural assessment دماغی صحت کی اسکریننگ ہے جو توجہ کی کمی/ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر (ADHD)، ڈپریشن،  خودکشی کا خطرے کی علامات کی جانچ کرتا ہے۔ 

یہ ٹیسٹ عام طور پر ایک سوالنامے  کے طور پر ڈاکٹر سے ملنے سے قبل جاری کیا جاتا ہے۔

تاہم کیملی جانسن کا کہنا ہے کہ ہیلتھ سینٹر کی جانب سے میری بہن کی ڈپریشن یا دیگر دماغی امراض کا جائزہ بھی نہیں لیا گیا۔

مزید خبریں :