پاکستان
22 مئی ، 2022

لاہور سے دن دیہاڑے 10 ویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا

لاہور کے علاقے شادباغ سے 10 ویں جماعت کی طالبہ کو دن دیہاڑے اغوا کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 17 سال کی طالبہ اپنے بھائی کے ساتھ امتحان دینے  کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ شادمان کے علاقے میں 4 مسلح اغوا کاروں نے طالبہ کو اغوا کیا اور اسے زبردستی گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔

طالبہ کے اغوا کے واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی ان کے قریب آکر رکتی ہے جس میں سے ایک شخص زبردستی لڑکی کو موٹر سائیکل سے اتار کر گاڑی میں بھٹاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اغوا کار لڑکی کے بھائی کو تھپڑ بھی مارتا ہے اور پھر ملزمان لڑکی کو گاڑی میں لے جاتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے اغوا کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM