شیخ رشید کا اپنے قتل کی سازش کا دعویٰ

مارگلہ تھانے میں 22 افراد کے اجرتی قاتل کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے: شیخ رشید۔ فوٹو: فائل
مارگلہ تھانے میں 22 افراد کے اجرتی قاتل کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے: شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے قتل کی سازش تیار ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ مارگلہ تھانے میں 22 افراد کے اجرتی قاتل کے خلاف درخواست جمع کرا دی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے یہ بھی کہا ان کی بھول ہے کہ اپنا پراسیکیوٹر لگا کر حمزہ اور شہباز شریف پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 31 مئی تک اہم فیصلے آئیں گے، ہمیں پتہ ہے یہ پیر کو اتحادی اجلاس میں کیا کریں گے، انہوں نے انہی اداروں سے بھیک مانگی ہے جن پر 14 بار تنقید کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے بھی ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ملک کے اندر اور باہر میرے قتل کی سازش تیار ہو رہی ہے لیکن میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروا کر محفوظ مقام پر رکھوا دی ہے جس میں ان سب لوگوں کے نام ہیں جو اس سازش میں ملوث ہیں۔

مزید خبریں :