امریکی خاتون نے 82 سال کی عمر میں گریجویشن مکمل کرکے سب کو حیران کردیا

امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون مائی بیل نے 82 سال کی عمر میں گریجویشن مکمل کرکے اپنا خواب پورا کرلیا ہے۔ —فوٹو: اسکرین گریب
امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون مائی بیل نے 82 سال کی عمر میں گریجویشن مکمل کرکے اپنا خواب پورا کرلیا ہے۔ —فوٹو: اسکرین گریب

اکثر مثال دی جاتی ہے کہ پڑھنے لکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، انسان جب تک اس دنیا میں موجود ہے اسے علم حاصل کرتے رہنا چاہیے، اس مثال کو امریکی خاتون نے سچ ثابت کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون مائی بیل نے 82 سال کی عمر میں گریجویشن مکمل کرکے اپنا خواب پورا کرلیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق  مائی بیل جو پیشے کے لحاظ سے ایک  لائسنس یافتہ پریکٹیکل نرس تھیں نے  ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی عمر کی 70 ویں دہائی کے آخر میں یونیورسٹی آف میری لینڈ گلوبل کیمپس سے بزنس مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کرنے کے لیے  داخلہ لیا۔

82 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ جب میں میڈیکل سروسز کے مراکز میں کام کر رہی تھی تو  میرے سپروائزرز کا خیال تھا کہ میرے پاس کچھ خاص صلاحتیں موجود ہیں ، اس دوران میں نے کچھ بڑے پروگرام منعقد کیے اور ہر کوئی اس سے متاثر ہوا۔

تاہم ریٹائرمنٹ کے بعد میں نے اپنا ایونٹ پلاننگ کا کاروبار کھولا لیکن اسے کامیاب بنانے کیلئے  میں نے چند سال پہلے  بزنس مینجمنٹ میں بیچلر  ڈگری حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق بیل جنہوں نے منگل کو اپنی 82 ویں سالگرہ منائی جبکہ اگلے ہی روز یونیورسٹی آف میری لینڈ کی جانب سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔

بیل جنہوں نے منگل کو اپنی 82 ویں سالگرہ منائی ،اگلے ہی روز یونیوریسٹی آف میری لینڈ کی جانب سے ڈپلومہ مکمل کرنے کی ڈگری حاصل کی۔—فوٹو: اسکرین گریب
بیل جنہوں نے منگل کو اپنی 82 ویں سالگرہ منائی ،اگلے ہی روز یونیوریسٹی آف میری لینڈ کی جانب سے ڈپلومہ مکمل کرنے کی ڈگری حاصل کی۔—فوٹو: اسکرین گریب

رپورٹس کے مطابق ڈگری حاصل کرنے کے بعد بیل کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش اور پر اعتماد ہیں۔

مزید خبریں :