اتحادیوں نے فیصلہ کیا تو کسی کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دینگے، رانا ثنااللہ

فوٹو: اے پی پی
فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ اتحادیوں نے فیصلہ کیا تو کسی کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

 بہاولپور  میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا ہے اور یہ ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے، شیریں مزاری کی گرفتاری غلط ہوئی، مریم نواز کی گرفتاری کا طریقہ کار بھی غلط تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 28 مئی کو بہاولپور میں یوم تکبیر پر جلسہ ہوگا، تحریک انصاف کے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

مزید خبریں :