جب بھی ملک ترقی کی طرف بڑھنے لگتا ہے، فتنہ خان اپنا جتھہ لیکر حملہ آورہوجاتاہے، مریم

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا ہے— فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا ہے— فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد مارچ سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ جب بھی ملک ترقی کی طرف بڑھنےلگتا ہے تو فتنہ خان اپناجتھہ لےکرپاکستان پرحملہ آور ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ 22 کروڑ عوام کی تقدیر کے فیصلے جتھوں اور فتنہ بازوں کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے، اب اس پاکستان دشمنی کے خلاف ڈٹ جانے کا وقت آ گیا ہے، ڈٹ جانا چاہیے۔ 

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا ہے اور وہ خود خیبرپختونخوا سے مارچ کی قیادت کریں گے۔

مزید خبریں :