کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا—فوٹو: فائل
کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا—فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔

محکمہ صحت کے مطابق آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیومہم میں  سندھ کے 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کے 22 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق  رواں سال سندھ میں پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ ملک میں رواں سال پولیو کے 3 کیسز ر پورٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم ایک ہفتہ جاری رہے گی۔

مزید خبریں :