عدنان صدیقی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلآخر ویریفائیڈ ہوگیا

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلآخر ویریفائیڈ ہوگیا۔—فوٹو: فائل
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلآخر ویریفائیڈ ہوگیا۔—فوٹو: فائل

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلآخر ویریفائیڈ ہوگیا۔

سماجی رابطے کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن 'ٹوئٹر' پر مشہور شخصیات کا اکاؤنٹ زیادہ فالورز ہونےکی صورت میں ویریفائیڈ ( بلو ٹِک ) ہوجاتا ہے ۔

 گزشتہ سال اکتوبر میں عدنان صدیقی جن کے اس وقت ٹوئٹر پر 98 ہزار سے زائد فالورز تھے ،اپنا اکاؤنٹ ویریفائیڈ نہ ہونے پر اداکار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شکوے کا اظہار کیا تھا۔

تاہم اب  عدنان صدیقی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ویریفائڈ ہوگیا جس کے بعد انہیں بلو ٹک بھی مل گیا۔

اکاؤنٹ ویریفائڈ  ہونے کے بعد عدنان صدیقی نے ٹوئٹر  پر بیان جاری کیاکہ'اس تنازعہ سے کچھ اچھا حاصل ہوا جس میں مجھے زبردستی گھسیٹا گیا۔ ٹوئٹر نے آخر کار میرے وجود کو مان لیا اور میرے اکاؤنٹ کو ویرفائیڈ کردیا'۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عدنان صدیقی نے لندن میں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ خبریں گردش کررہی تھیں کے اداکار نے لیگی پارٹی میں شمولیت حاصل کرلی ہے۔تاہم  انہوں نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی تھی۔

واضح رہے کہ عدنان صدیقی اب ٹوئٹر پر ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔


مزید خبریں :