عمران خان کا امریکی حکومت سے نائب وزیر خارجہ ڈونلڈلوکو عہدے سے ہٹانےکا مطالبہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم عمران خان نے  تحریک انصاف کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹانےکی مبینہ بات کرنے والے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لوکو عہدے سے ہٹانےکا مطالبہ کردیا۔

 امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نےکہا کہ امریکی نائب وزیرخارجہ نے7مارچ کو پاکستانی سفیر سے بات کی، امریکی نائب وزیر خارجہ نےکہا ہماری حکومت کو عدم اعتماد سے ہٹایا جائے، اس امریکی نائب وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ میری پارٹی کے بیک بینچر سے رابطےمیں تھا، امریکی نائب وزیرخارجہ کی بات پاکستان کے معاملات میں کھلی دخل اندازی تھی۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر مقبول حکومت آتی ہے تو لوگوں کا غصہ امریکا کی طرف جاتا ہے، ٹرمپ انتظامیہ سے میرے اچھے تعلقات تھے، بائیڈن کے آتے ہی اور افغان انخلا کے باعث امریکی انتظامیہ نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بھارت جب روس سے تیل لیتا ہے تو امریکا کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، میں نے ایساکرنےکی کوشش کی تومجھ پرامریکا مخالف ہونےکا الزام لگا، میرا دورہ روس یوکرین جنگ سے بہت پہلے طے تھا، ہماری فوج کو اسپیئر  پارٹس چاہیے تھے، تیل پائپ لائن پر بات کرنا تھی۔

عمران خان نےمزیدکہا کہ وہ اگلے انتخابات میں حصہ لیں گے اور ان کی جماعت ملک کی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔

مزید خبریں :