پاکستان
23 مئی ، 2022

’جس بڑے پہلوان کو مقابلے پرلانا ہے لے آؤ‘، راجہ ریاض نے مونس کا چیلنج قبول کرلیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے اپوزيشن لیڈر راجہ ریاض کو چیلنج کیا ہےکہ وہ مستعفی ہوں اور پھرکسی بھی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑکر اسمبلی میں آجائيں۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن جیت کر اسمبلی میں آجائیں تو میں عمران خان کی منت سماجت کرلوں گا کہ راجا ریاض کو اپوزيشن لیڈر بنادیں۔

دوسری جانب قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے مونس الٰہی کا چیلنج قبول کرلیا اور کہاکہ یہ لوگ بڑے سے بڑے پہلوان کو میرے کے مقابلے پر لے آئيں، فیصل آباد سے ہی الیکشن لڑوں گا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM