پی ٹی اے نے ملک میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے سے متعلق افواہوں کی تردیدکردی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ سروس بندکرنے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان پی ٹی اےکا کہنا ہےکہ  ملک میں انٹرنیٹ سروس بند نہیں کی جارہی۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی ٹرانس ورلڈ کی سروس میں کچھ تعطل آیا ہے، پی ٹی اے اسے چیک کر رہاہے، دیکھ رہے ہیں کیا مسئلہ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ اس کا کسی بلاکنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایک ٹی وی چینل نے بالکل غلط خبر چلائی، انہیں تردید جاری کر رہے ہیں۔

خیال رہےکہ ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے نشرکی گئی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

واضح  رہےکہ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا ہے۔

عمران خان کے آج ڈی چوک اسلام آباد پہنچنےکے اعلان کے بعد ڈی چوک کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بندکر دیا گیا ہے۔

ڈی چوک کی طرف آنے والے تمام راستے بھی سیل کر دیے گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کر دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :