صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا۔

 ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر4 بجے طلب کیا ہے۔

ایوان صدرکے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس کا ایک نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق مشترکا اجلاس میں معاشی صورت حال پربحث ہوگی، اجلاس میں عالمی اقتصادی اور سکیورٹی صورت حال پر بھی بحث ہوگی۔

مزید خبریں :