پی ٹی آئی رہنماعامرڈوگر لانگ مارچ کے دوران گاڑی کی چھت سےگرگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر لانگ مارچ کے دوران گاڑی کی چھت سے گرگئے۔

عامر ڈوگرگاڑی کی چھت پر کھڑے ہوکرکارکنوں کا حوصلہ بڑھا رہے تھےکہ گاڑی کی معمولی حرکت پر دھڑام سے نیچے آگرے، ان کے نیچےگرنے پر قریب موجود پی ٹی آئی کارکنوں نے انہیں سنبھالا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کھیل داس کوہستانی نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اسلام آباد میں اپنی نگرانی میں آگ لگوا رہے تھے کہ اچانک خودگاڑی سےگرگئے۔

اس ٹوئٹ کو نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئےلکھا کہ شرم کرو حیا کرو۔


مزید خبریں :